ہمارے ساڑھے4 برس خدمت،دیانت اور محنت سے عبارت ہیں:وزیراعلیٰ

ہمارے ساڑھے4 برس خدمت،دیانت اور محنت سے عبارت ہیں:وزیراعلیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے ساڑھے4 برس خدمت، دیانت اور محنت سے عبارت ہیں، پاکستان کی70سالہ تاریخ میں ہمارا دور شفاف ترین ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰٗ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی70سالہ تاریخ میں ہمارا دور شفاف ترین ہے ، ہم نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں ، شکست خوردہ عناصر نے الزام تراشی اور یو ٹرن کے ریکارڈ بنائے، 2018 کے انتخابات میں کارکردگی کی بنا پر کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھرنا گروپ نے ہر موقع پر جھوٹ بول کر اپنی ساکھ خراب کی ، اپنے صوبے میں بد ترین کارکردگی والے ہوش کےناخن لیں ، عوام کی خدمت کیلئے مٹی کیساتھ مٹی ہونا پڑتاہے جبکہ خالی نعرے لگا کر تبدیلی نہیں لائی جاسکتی، تبدیلی کیلئے محنت کیساتھ عوام کی خدمت کرنا پڑتی ہے۔