شہری رنگا رنگ تہوار بسنت کی اجازت ملنے کیلئے پرامید

شہری رنگا رنگ تہوار بسنت کی اجازت ملنے کیلئے پرامید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمل دلدار) شہری رنگارنگ تہواربسنت کی اجازت ملنے کیلئے پرامید، شہریوں کا کہنا ہے بسنت کے بغیر لاہور کی رونق ادھوری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بسنت بہارکی آمد،اندرون شہرسے رنگوں کی بہار روٹھ گئی،بست روایتی تہوار ہے،بحال کیا جائے،شہریوں کا مطالبہ، انکا کہنا تھا کہ رنگ برنگی پتنگیں اندرون شہرکی پہچان ہیں ، جب سے بسنت پرپابندی لگی ہے،شہر کی رونقیں ماند پڑگئی ہیں، لاہورکی ایک شناخت بسنت کی وجہ سےبھی ہے ، اندرون شہرمیں قائم پتنگوں کا بازاربھی ویران پڑا ہے ، پتنگ بنانے اور فروخت کرنے کا کاروبار بھی دم توڑ چکا ہے، ہزاروں لوگ بسنت پر پابندی سے بے روزگار ہوچکےہیں، حکومت قواعدوضوابط بناکربسنت پر عائد پابندی ختم کرے، بسنت کو خونی کھیل نہ بنانے دیا جائے، عوامی حلقوں کے مطابق شہری خوداحساس کریں تویہ کھیل بحال ہوسکتاہے۔