ایجوکیشن اتھارٹی نے درجنوں آئی ٹی ٹیچرز کو ڈیٹا انٹری پر لگا دیا

ایجوکیشن اتھارٹی نے درجنوں آئی ٹی ٹیچرز کو ڈیٹا انٹری پر لگا دیا
کیپشن: data entry
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ایجوکیٹرز کی بھرتی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈیٹا انٹری کیلئے درجنوں آئی ٹی ٹیچرزکو لگادیا،ڈیوٹیاں لگنے سے متعدد سکولوں کی آئی ٹی لیبز اساتذہ سے خالی ہوگئی، بچے سالانہ امتحان کیلئے کمپیوٹر کی تعلیم حاصل نہیں کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن میں 25 ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتی کا معاملہ، ریکروٹمنٹ کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی نے درجنوں آئی ٹی ٹیچرزکو ڈیٹا انٹری پر لگادیا۔ڈیوٹیاں لگنے سے متعدد سکولوں کی آئی ٹی لیبز اساتذہ سے خالی ہوگئی,آئی ٹی ٹیچرزکی عدم موجودگی میں طلباء کمپیوٹر کی تعلیم حاصل نہیں کرسکیں گے,  یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں آئی ٹی ٹیچرز سے کلیریکل کام لینے پر پابندی عائد کررکھی ہے, ڈیٹا انٹری کیلئے شہر کے مختلف سکولوں کے آئی ٹی ٹیچرز کو ڈیٹا انٹری پر لگایا گیا ہے۔ ڈیٹا انٹری گورنمنٹ مسلم ماڈل ہائی سکول اردو بازار اور گورنمنٹ ہائی سکول خزانہ گیٹ میں کرائی جارہی ہے۔

کلیریکل کام لینے پر آئی ٹی ٹیچرز میں شدید تشویش کی لہرہے , اساتذہ کا کہنا ہے کہ ڈیٹا انٹری کرانے سے بچے کمپیوٹر کے پیپر کی تیاری نہیں کرسکیں گے جبکہ بورڈ کے پیپرز شروع ہونے میں ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صرف لاہور نہیں صوبہ بھر میں آئی ٹی ٹیچرز سے ڈیٹا انٹری کرائی جارہی ہے۔