تحریک انصاف کے رہنماعبدالعلیم خان نیب میں پیش


(سعود بٹ)  تحریک انصاف کے رہنماعبدالعلیم خان نیب میں پیش ، عبدالعلیم خان کو نیب نے ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں طلب کیا گیا، عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کےرہنماعبدالعلیم خان نیب میں پیش ، عبدالعلیم خان کوآف شور کمپنی کیس میں طلب کیا گیا تھا، ہیکسم انوسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے بارے سوالات کئے جائیں گے، نیب مالیاتی اداروں سےاکٹھی کی گئی تفصیلات پر علیم خان سے جرح کیا۔

نیب میں پیشی کے بعد علیم خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری آف شور کمپنی پانامامیں شامل نہیں، میں نے نیب سے پوچھا"مجھے کیوں بلایا" ، نیب والوں نےجودستاویزطلب کیں،میں نےدیدیں ، اپنی آف شورکمپنی کی مکمل تفصیلات دیدی ہیں۔

رہنماپی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میری کمپنی2006ء میں بنی تھی، میری ہر ٹیکس ریٹرن میں اس کمپنی کا ذکر موجود ہے۔