شہر کے مختلف علاقوں میں شدید دھند،حد نگاہ معمول سے کم

شہر کے مختلف علاقوں میں شدید دھند،حد نگاہ معمول سے کم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی)  شہر کے مختلف علاقوں میں شدید دھند سے حد نگاہ معمول سے کم ہو گئی، کم سے کم درجہ حرارت 6زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ  رہنے کا امکان۔

شہر میں شدید دھند کا راج مختلف مقامات پر حد نگاہ صفر، دھند کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ، کم سے کم درجہ حرارت 6زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ ، محکمہ موسمیات کے مطابق دن کےاوقات ہلکے بادلوں کےساتھ دھوپ رہنے کا امکان ہے، ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیںجبکہ ایک ہفتے تک رات کو دھند اور دن کو تیز دھوپ رہنے کے امکانات ہے۔

دھندکے باعث ٹریفک سست روی کاشکار , پولیس نے موٹروے پرسفرکرنے والوں کوقافلے کی صورت میں جانے کی ہدایت کی ہے۔

شدید دھند کی وجہ سے حدنگاہ انتہائی کم ہوگئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ موٹروے پولیس نے رات دس بجے موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا۔پولیس نے ہدایت کی ہے کہ موٹروے پرسفرکرنے والے قافلوں کی صورت میں جائیں تاکہ حادثات کے خدشات کم رہیں۔حکام نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ دھندزیادہ ہونے پرشہرغیرضروری سفرسے گریزکریں اورگاڑیوں کی رفتارآہستہ رکھیں۔