ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کنگز کے سپنرز نے کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو رنز بنانا دوبھر کر دیا، 17 اووروں میں 132 رنز

کراچی کنگز کے سپنرز نے کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو رنز بنانا دوبھر کر دیا، 17 اووروں میں 132 رنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ایس ایل 9 کے 17 ویں میچ میں کوئٹہ گلیدئیٹرز نے کراچی کنگز کے 166  رنز کے تعاقب میں 14 اووروں میں 100 رنز کا سنگ عبور کر لیا اور 15 اووروں میں 110 رنز بنا لئے۔ گلیڈئیٹرز کی پہلی وکٹ 57 رنز پر گری تھی، سو رنز تک پہنچتے پہنچتے  اس کے 5 بیٹر آؤٹ ہو گئے۔  کراچی کنگز کے  آج ٹیم میں شامل کئے گئے سپنرز  زاہد محمود اور مرزابانی نے وکٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روسو اور  شیرفن رتھ فورڈ کو زیادہ رنز بنانے سے بڑی حد تک روک رکھا ہے۔روسو  کے 6 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد عقیل حسین 20 رنز اور رتھ فورڈ 24رنز کے ساتھ وکٹ پر ہیں۔

 اوپنر سعود شکیل چھٹے اوور کی پانچویں گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے۔ انہوں نے 20 گیندوں سے 24 رنز بنائے.  پاور پلے کے 5 اووروں میں گلیڈئیرزز نے سہولت کے ساتھ 48 رنز بنا لئے تھے۔اس  کے بعد پہلے سعود شکیل گئے پھر جیسن روئے52رنز اور ان کے ساتھ  خواجہ نافع 2 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

 

کراچی کنگز کی بیٹنگ

آج کےاہم میچ میں  کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  20 اووروں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر  165 رنز بنائے۔پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کا 17 واں میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

کراچی  کنگز کے جیمز وینس 37 اور محمد نواز نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود اور حسن علی 2 ،2 رنز بنا سکے۔ ٹم سیفرٹ 21 ، کیرون پولارڈ 13 اور شعیب ملک نے 12 رنز بنائے۔ عرفان خان نے 15 رنز بنائے،   زاہد محمود 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ جبکہ انور علی نے 25 رنز  بنا کر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔

 

کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی باؤلنگ

کوئٹہ گلیڈئیٹرز  کی جانب سے ابرار احمد نے 3وکٹیں لیں۔ عاقل حسین اور اسامہ طارق نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

کراچی کنگز کی ٹیم میں زلزلہ

کل اسلام آباد یونائٹڈ سے ہارنے کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم مین بڑا زلزلہ آیا اور سب کچھ اتھل پتھل ہو گیا۔ آج جمعرات کی شب جو ٹیم نیشنل سٹیڈیم میں کھیلنے کے لئے بھیجی گئی اس میں چار نئے کھلاڑی شامل ہیں۔ آج کے میچ کیلئے کراچی کنگز کی ٹیم میں  ڈپلائے ، میر حمزا، تبریز شمشی اور  عامر خان شامل نہیں ہیں۔ان کی جگہ جیمز وینس، انور علی، زاہد محمود اور مرزابانی کو لایا گیا ہے۔

 کراچی کنگز  کی مینیجمنٹ کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات ان کےکھلاڑیوں کا پیٹ خراب ہوا ہے۔ کپتان شان مسعود نے بتایا کہ ڈپلائے ہسپتال میں داخل ہیں۔

ٹیم ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی کنگز کے 3 کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ڈرپ لگوائی گئی ہے، کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی کھانا کھایا جس کے بعد یہ صورتحال پیش آئی۔

کوئٹہ گلیڈئیٹرز میں سہیل خان کی انٹری

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، محمد عامر کی جگہ سہیل خان پلیئنگ الیون کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

 ٹاس کس نے جیتا

آج کے میچ میں ٹاس  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو نے جیتا۔ روسو نے اپنے باؤلرز سکواڈ کی سکور کو کنٹین کرنے اور  اپنی بیٹنگ لائن کی ٹارگٹ چیز کرنے کی صلاحیتوں  پر بھروسہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ کے کے کے بیٹرز 20 اوورز میں صرف 165 رنز بنا سکے، کل کے میچ میں بھی کراچی کنگز سے پہلے کھیل کر اتنا ہی مجموعہ بنا تھا اور کراچی کنگز میچ ہار گئی تھی۔


 کراچی کنگز  اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک ٹورنامنٹ میں4 میچز کھیلے ہیں جس میں 3 میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے 4 میچز کھیلے ہیں، اسے 2 میں شکست اور 2 میں کامیابی ملی۔