ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے این پی اسمبلیوں میں کسی کو ووٹ نہیں دے گی

Asfandyar wali Khan, ANP, Awami National Party, City42
کیپشن: عوامی نیشنل پارٹی کے لیڈر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ ان کا چرایا گیا مینڈیٹ وچوروں سے واپس لے کر انہیں دلوایا جانا چاہئے۔ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب سے ایک دن پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے اعلان کر دیا کہ اے این پی کے ارکان پارلیمنٹ میں نہ حکومت کا حصہ بنیں گے نہ اپوزیشن کا، کسی اسمبلی، سینیٹ میں انتخابی عمل کا  بھی حصہ نہیں ہوں گے۔ 

اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ ہمارا قف ہے کہ مینڈیٹ چوری کرنے والوں سے مینڈیٹ واپس لے کر حق داروں کو دیا جائے۔  اے این پی سویلین بالادستی، جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی چاہتی ہے۔ موجودہ حالات میں صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں کسی کو  ووٹ دینے کے حق میں نہیں ہیں۔

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اکثریتی جماعتوں نے عہدوں کی پیشکش کی، اے این پی اقتدار یا سیٹوں کی سیاست نہیں کرتی،  اے این پی کا اصولی مؤقف ہے پہلے مینڈیٹ چوروں سے مینڈیٹ لے کر حقیقی نمائندوں کو دیا جائے۔پارٹی کارکنوں کے ساتھ مشاورت سے پارلیمان کے اندر کردار کے حوالے سے مزید فیصلے بعد میں کیے جائیں گے۔