ملتان; میپکو کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر رانا محمد ایوب خان نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

 ملتان; میپکو کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر رانا محمد ایوب خان نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا بلال : ملتان میں میپکو کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر رانا محمد ایوب خان نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ 

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انجینئررانا محمد ایوب خان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کی ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں انہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کردیاہے۔ انجینئر رانا محمد ایوب خان کا شمار پاور سیکٹر اورمیپکو کے سینئر ترین انجینئرز میں ہوتاہے۔ انہوں نے 1990ء میں بطو ر اسسٹنٹ منیجر پلاننگ واپڈا ہاؤس لاہور سے اپنی سروس کا آغاز کیا اور 1992ء میں ایس ڈی او لیہ IIسب ڈویژن پوسٹنگ ہوئی۔ 1992ء سے 2008ء تک میپکو ریجن کے زیر انتظام مختلف آپریشن سب ڈویژنوں جتوئی، خانیوال، کبیروالہ، بہاولنگر، ملتان، کوٹ ادو، کہروڑپکا، خانقاہ شریف اور لودہراں میں فرائض سرانجام دئیے۔2009ء میں ڈپٹی ڈائریکٹر/ایگزیکٹو انجینئر کے عہدے پر ترقی پائی اور بطور ایکسین سرویلنس اینڈ انویسٹی گیشن،علی پور، لودہراں، خانیوال II، کبیروالہ، وہاڑی، بوریوالہ اورلودہراں میں خدمات سرانجام دیں۔2018ء میں سپریٹنڈنگ انجینئر کے عہدے پر ترقی پائی اور ڈیرہ غازی خان سرکل میں تعینات ہوئے۔

بطور ایس ای لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں پوسٹنگ ہوئی اوروہیں ایڈیشنل چیف انجینئر (او اینڈ ایم) ڈسٹری بیوشن کے عہدے پراپ گریڈیشن ہوئی اور2019ء سے 2021ء تک فرائض سرانجام دئیے۔ میپکو ملتان میں دوبارہ اگست2021ء میں ٹرانسفرہوئی اور پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن تعیناتی ہوئی۔ مارچ2022ء میں چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی پاکر چیف انجینئر (او اینڈ ایم)ڈسٹری بیوشن تعینات ہوئے۔ وہ جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو کے فرائض سرانجام دے رہے تھے جہاں سے انہیں سی ای او میپکو کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔