ویب ڈیسک : لاہور کے علاقے لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور 2 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے موٹر سائیکل چور گروہ کے 2 ارکان گرفتار کرلیے گئے، ملزمان سے چوری شدہ 3 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد ہوا۔ 2 رکنی گروہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پرانی سبزی منڈی سے گرفتار کیا گیا، ملزمان چند روز قبل لیاقت آباد کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چورا کر فرار ہوئے تھے۔ فوٹیجز میں ملزمان کو موٹر سائیکلیں چورا کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کیخلاف نشتر، کاہنہ، گرین ٹاؤن و دیگر تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن ارتضی کمیل کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل و سنیچر گینگز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔