ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  پیٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتوں، درآمدی پریمیم کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم مارچ سے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

حکام کے مطابق  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 فیصد  اضافے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں  5 روپے فی لیٹر اضافہ کا امکان جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ متوقع ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 80 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 پیسے کا معمولی اضافہ کیا جاسکتا ہے تاہم قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ کرے گی۔