بلوچستان اسمبلی : عبدالخالق اچکزئی سپیکر،غزالہ گولہ بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب

بلوچستان اسمبلی : عبدالخالق اچکزئی سپیکر،غزالہ گولہ بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عیسیٰ ترین) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کر لیا گیا۔

 مسلم لیگ ن کےعبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی جبکہ غزالہ گولہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئیں۔آج بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اسپیکراورڈپٹی اسپیکر حلف اٹھائیں گے۔

  کسی مخالف اُمیدوار نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے کاغذات نامزدگی حاصل نہ کیے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کی نامزدگی کا فیصلہ نوازشریف اور شہبازشریف نے صوبے کی قیادت سے مشاورت کے بعدکیا۔

 واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی سپیکرکا انتخاب آج کیا جائے گا۔ آج سہ پہر 3 بجے صوبائی اسمبلی کے نومنتخب اراکین ایوان کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے۔

 مزید پڑھیں:  شہباز شریف نے عمران خان کے آئی ایم ایف کو لکھے خط کو ملک دشمنی قرار دیدیا۔

 بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے 65 اراکین کے ایوان میں سے گزشتہ روز 57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔