مسلم ٹاؤن: پولیس کے ناکارہ ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی

 مسلم ٹاؤن: پولیس کے ناکارہ ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)مسلم ٹاؤن ایم ٹی ورکشاپ میں آگ بھڑک اُٹھی، ریسکیو نے تین گھنٹہ 30 منٹ کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔ قریب ہی آئی جی پنجاب کے کیول کیڈ کی گاڑیاں موجود تھیں، جنہیں فی الفور محفوظ مقام پر پہنچادیا گیا۔
آگ پر قابو  پانےکے بعد کولنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو کی 9 گاڑیوں نے حصہ لیا،پی ایچ اے، ایل ڈبلیو ایم سی، واسا اور پولیس کے واٹر بوزر ریسکیو کو آگ پر قابو پانے کے عمل میں مدد فراہم کرتے رہے۔

آگ رات ایک بجے کے قریب پولیس کے ناکارہ ٹائروں کے گودام میں بھڑکی،پہلی کال میں ہی ریسکیو کے دو واٹر بوزر چند لمحوں میں موقع پر پہنچ گئے،آگ کی شدت دیکھ کر مزید 8 واٹر بوزر بلوا لیے گئے،آگ بجھانے کے عمل میں 3 گھنٹے 30 منٹ سے زائد کاوقت لگا،ٹائر ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکل پیش آئی،آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 ایس ایس پی ایم ٹی ندا عمر چٹھہ نےبتایا کہ آگ ناکارہ ٹائروں کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،آگ لگنے کے متعلق دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیکر حتمی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔