محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)شہرمیں بارش برسانےوالاسسٹم2مارچ کوداخل ہوگا۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانےوالاسسٹم2اور3مارچ کوبارش برسائےگا، آج شہرکازیادہ سےزیادہ درجہ حرارت26ڈگری سینٹی گریڈ  تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شہر لاہور میں ،ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 212 ریکارڈ کی گئی، لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا، فیز 8 ڈی ایچ اے 255, ٹھوکر نیاز بیگ 218 ,کوٹ لکھپت 122 ا ے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔لاہورآلودگی کےاعتبارسےدنیابھرمیں تیسرے نمبرپرآگیا۔

 دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا دوسرا اسپیل داخل ہوگیا، صوبے کےمختلف علاقوں میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔

 محکمہ موسمیات کےمطابق گوادرجیوانی میں گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران 200 ملی میٹر سےزائد بارش ریکارڈ کی گئی،کوئٹہ میں گزشتہ 3گھنٹوں کےدوران 7ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 اس کےعلاوہ دالبندین نوکنڈی میں 7ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی،محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ موجودہ سسٹم کے تحت بلوچستان میں 36گھنٹے تک بارشیں ہوں گی۔

 مستونگ شہر گردونواح میں رات گئے تیز بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے،بارش  سے کچے مکانات کو نقصان کا اندیشہ ہے،واشک اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

 خاران و گردونواح میں بھی گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

  کراچی میں بھی ممکنہ آندھی اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر سی اے اے نے ایرپورٹ الرٹ جاری کردیا ۔ 

سی اے اے  کے مطابق 29 فروری سے یکم مارچ تک ممکنہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ چھوٹے طیاروں کو محفوظ مقامات پر پارک  کیا جائے۔ چھوٹے طیاروں کے ونگز کے ساتھ وزن لگا کر پارک کیا جائے۔ بارش کے باعث کیڑے مکوڑے ہونے سے پرندے رن وے کے اطراف آسکتے ہیں۔ محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے اضافی برڈ شوٹر  تعینات کیے جائیں۔ ٹارمک  ایریا کے بجلی کی تاروں کے جوائنٹس کو مکمل طور محفوظ بنایا جائے۔ بارش کے دوران طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کو یقینی بنایا جائے، بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ایرپورٹ رن وے سے منسلک نالوں کی صفائی کے انتظامات کیے جائیں۔