انگوٹھے کے جعلی نشان سے موبائل سمز ایکٹویٹ کرنے والے تین افراد گرفتار

FIA arrests cell phone sim scammers, City42, FIA Rawalpindi, Cell Phome SIM Activation, Cyber frauds, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ایف آئی سے سائبر کرائم سیل راولپنڈی نے موبائل فون سمز کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے  خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ 

سائبر کرائم سیل راولپنڈی نے پی ٹی اے کی شکایت پر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ کریک ڈاؤن کے دوران موبائل فونز سمز کی غیر قانونی ایکٹیویشن مین ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

فواد خان ،خلیل جبران اور جعفر حسین کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ۔ملزمان سے 8 موبایل فون ،1لیپ ٹاپ،5 بی وی ایس ڈیوائسز ،770 سیلیکون کے انگوٹھوں کے نشانات ،285 تھم پرنٹ،برآمد

ملزمان سے 11 ہزار ڈیجیٹل تھم پرنٹس ، جیز کی 751 ،یوفون کی 1046, ٹیلی نار کی کی1014اور زونگ کی 435 ایکٹو موبائل فونز سمز بھی برآمد ہوئیں۔ 

ملزمان موبائل فونز سمز کی غیر قانونی ایکٹیویشن کرنے ،انھین  مبینہ سلیکون انگھوٹھوں کے نشانات کے زریعے مائیکرو فنانس بینکنگ فراڈ کے لیےاستمال کرنے میں ملوث پائے گئے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گی ہے۔