سٹی42: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد شہر کے مرکزی علاقہ میں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو مارا گیا، ایک زخمی ڈاکو پکڑا گیا۔
تھانہ آبپارہ کی حدود جی 7 میں زیرو پوائنٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میْں ایک ڈکیت موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو ڈکیتی کرکے فرار ہورہے تھے۔پولیس نے جی سیون میں پیچھا کرکے روکنے کی کوشش کی۔