( راؤ دلشاد ) کلین اینڈ گرین مہم کی مناسبت سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اسپیشل سکواڈ کی اینٹی انکروچمنٹ مہم جاری، کالج روڈ ٹاؤن شپ کو تجاوزات مافیا سے واگزار کرایا گیا تو تجاوزات مافیا کی بھی مزاحمت آڑے آگئی۔
کالج روڈ پر تاجروں کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اسٹاف کو دوران آپریشن مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم درجنوں کاؤنٹرز، فرنیچر، کرسیاں، درجنوں ریڑھیاں، پھولوں کے سٹالز، پانی والی ٹینکیاں، درجنوں گیزرز اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
تجاوزات کے خلاف آپریشن ایم او ریگولیشن زبیر وٹو کی نگرانی میں کیا گیا۔ ایم او ریگولیشن زبیر وٹو نےکہاکہ شہر کی سڑکوں کو تجاوزات مافیا سے واگزار کرانا مشن ہے، تمام زونز مرکزی شاہراہوں سے تجاوزات واگزار کرانےکے آپریشن تیز کریں۔