ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کا بڑا کارنامہ

پولیس کا بڑا کارنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد)شہر میں  جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات عوام میں خوف وہراس پھیلا دیا ہے،اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے،شالیمار  میں پولیس نےاہم کارنامہ سرانجام دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال،  قتل و غارت گری، اغوا برائے تاوان، خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی و اغوا، ڈکیتی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور سرعام فائرنگ جیسے جرائم میں خطرناک حد تک اضافے نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

سکیورٹی اداروں کی جانب سے ایسے واقعات پر قابو پانے کے لئے حکمت عملی، جامع پلان قائم کئے گئے ہیں، ان اداروں کے کچھ اہلکاروں ایسے دشمن عناصر کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جو اداروں اور معاشرے میں انارکی پھیلا رہے ہیں، سکیورٹی کے نام پرتحفظ کا ڈھونگ رچار کرعوام کو لٹا جاتا ہے، غیر منصفانہ سلوک کیا جاتا،یہاں تک کےجیب سے پیسے بھی نکال لئے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے محکمہ پولیس اور دوسرے عوامی تحفظ کے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

محکمہ پولیس نے اپنی کارکردگی پر لگنے والے سوالیہ نشانات کی ایک بار نفی کردی،شالیمار میں گھر سے لاپتہ ہونے والے 4 سالہ بچے کو چند گھنٹوں میں دھونڈ لیا،اطلاع ملنے پر ایس ایچ او نے ٹیم کے ہمراہ زبردست کاوش سے بچے کو تلاش کر کےورثا کے حوالے کردیا گیا،بچے کی گمشدگی پر والدین اضطراب میں مبتلا تھے جیسے ہی اپنے لخت جگر کے مل جانے کی خبر ملی تو خوشی کی انتہا نہ رہی، والدین اور رشتہ داروں نےپولیس سے اظہار تشکر کیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ گزشتہ روز عبدالمنان اپنے والد سلیم کے ساتھ نماز جمعہ  کے لئے شیلر چوک مسجد میں گیا اور گم ہوگیا، چند گھنٹوں کی کوشش کے بعد شالیمار پولیس نے بچے عبدالمنان کو ڈھونڈکر والد کے حوالے کر دیا،ایس پی سول لائن دوست محمد نے ایس ایچ او شالیمار کو شاباش دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer