ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایئر پورٹ پر فلائیٹ شیڈول حسب معمول متاثر

لاہور ایئر پورٹ پر فلائیٹ شیڈول حسب معمول متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائیٹ شیڈول حسب معمول متاثر، لاہور آنے جانے والی ملکی و غیر ملکی 14پروازیں منسوخ جبکہ چار تاخیر کا شکار رہیں۔
ائیرپورٹ انکوائری کے مطابق مسقط جانے والی پروازپی کے 229، دبئی سے آنے والی پی کے 204، کراچی جانیوالی پرواز پی اے 401، کراچی سے آنیوالی پرواز پی اے 402، کوئٹہ سے آنیوالی پرواز ای آر 542، کوئٹہ جانیوالی پرواز ای آر 543، ابوظہبی جانیوالی پی کے 263، کراچی سے آنیوالی پرواز پی کے 302، کراچی جانیوالی پرواز پی کے 303، کراچی سے آنیوالی پرواز ای آر 520، کراچی جانیوالی پرواز ای آر 524، اسلام آباد سے آنیوالی پروز پی کے 385 کو منسوخ کر دیا گیا۔

دوسری جانب پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں، جن میں سے دمام جانے والی پرواز ایس 158 پانچ گھنٹے پنتالیس منٹ تاخیر کا شکار رہی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔