ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبان و امریکہ معاہدہ عمران خان کے امن ویژن کی جیت ہے: گورنر سرور

طالبان و امریکہ معاہدہ عمران خان کے امن ویژن کی جیت ہے: گورنر سرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ طالبان  اور امر یکہ معاہدہ عمران خان کے امن ویژن کی جیت ہے، خطے میں امن کیلئے افواج پاکستان کی قربانیں دنیامیں ایک مثال ہیں۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستا ن میں امن خطے کیلئے بہت فائدہ مند ہوگا  کیونکہ جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے ان میں اضافہ ہوتا ہے۔ چودھری محمدسرور کا کہنا تھا کہ نر یندر مودی نے خود اپنے پائوں پرکلہاڑی مار لی ہے، بھارتی مسلمانوں کیلئے بھر پور آواز بلند کر نے پر طیب اردغان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہلی فسادات پر اقوام متحدہ کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ؟چودھری محمدسرور کا کہنا تھا کہ بھارت میں آر ایس ایس کے غنڈوں سے مسلمانوں کے قبرستان بھی محفوظ نہیں ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔