وسیم احمد: ملک میں عام انتخابات کے باعث پی ایس ایل کی تاریخوں میں ردوبدل ، پی ایس ایل کا آغاز انتخابات کے ایک ہفتے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب لاہور میں کرائے جانے کا امکان ہے۔ پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ لاہور اور ملتان میں متوقع ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ راولپنڈی اور کراچی میں ہو گا جبکہ پی ایس ایل فائنل کی میزبانی اس بار کراچی کو ملنے کا امکان ہے۔ ممکنہ طور پر پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا، تاریخوں اور وینیوز کی حتمی منظوری پی ایس ایل کے گورننگ کونسل کے اجلاس میں ہو گی، پی سی بی پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے میں بلا سکتا ہے۔