ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی سے ٹھٹھرتی عوام پر گیس بم گرادیا گیا

سردی سے ٹھٹھرتی عوام پر گیس بم گرادیا گیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مجموعی سپلائی میں مہنگی آر ایل این جی کا حصہ پینتیس فیصد تک پہنچ گیا، جس کے باعث گھریلو صارفین کے لئے گیس 136 فیصد مہنگی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس سسٹم کی طلب 2220 ملین کیوبک فٹ روزانہ کی حد پار کر گئی ہے، مجموعی سپلائی میں مہنگی آر ایل این جی کا حصہ 35 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کے لئے گیس 136 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

سوئی ناردرن گیس سسٹم کی سپلائی میں 756 ایم ایم سی ایف ڈی یا 35 فیصد مہنگی آر ایل این جی سسٹم میں شامل ہے۔ آر ایل این جی کی قیمت 3 ہزار 256 روپے جب کہ کھاد فیکٹریوں کو فراہم کی جانے والی قدرتی گیس کا ٹیرف صرف 302 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

آر ایل این جی سے طلب اور رسد کا فرق ختم کرنے کے بعد سےگھریلو صارفین کا اوسط ٹیرف 713 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک بڑھ گیا ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں گیس کی گھریلو کھپت 1 ہزار 47 ملین کیوبک فٹ روزانہ اور اس میں اآر ایل این جی کا حصہ ریکارڈ سطح 45 فیصد پر ہے۔

طلب اور رسد کا فرق ختم ہونے کے باوجود گیس کی پرانی ڈسٹری بیوشن پائپ لائنز اور صارفین کا گیس پمپ کمپریسرز کا بڑی تعداد میں استعمال قلت کی اصل وجہ ہیں۔