سال 2022 میں سیشن عدالتوں میں سب سے زیا دہ بجلی چوری کے چالان پیش ہوئے

Electricity Theft
کیپشن: Electricity Theft
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق ) پراسیکیوشن نے یکم جنوری سے24دسمبر تک سیشن عدالتوں میں سب سےزیادہ بجلی چوری کےچالان پیش کیے، تین ہزار ملزمان نے ضمانتیں کرائیں، قتل کے 407 چالان ایڈیشنل سیشن ججز کو بھجوائے گئے۔

لاہور کی سیشن عدالتوں میں یکم جنوری سے 24 دسمبر تک سب سے زیادہ 6 ہزار چالان بجلی چوری کے پیش کیے گئے،  قتل کے417، منشیات کے 39 سو، منشیات کے 37 سو اور خواتین سے زیادتی، اغوا کے 2 ہزار چالان بھجوائے گئے ہیں، عدالتوں نے ایک ہزار ملزمان کو سزا کے بعد پروبیشن کے پاس اصلاح کے لیے بھجوایا۔ جہاں انہیں اچھا شہری بنانے کیلئے تربیت دی جاتی ہے۔

پراسیکیوٹرز نے ناقص تفتیش پر ایک ہزار چالانوں پہ اعتراض لگا کر واپس تفتیشی افسروں کو درستگی کے لیے بھجوایا، جنہیں چوبیس دسمبر تک واپس جمع نہیں کروایا گیا۔ پراسیکیوش آفس سے افسران کو سارا سال لیٹر لکھنے کے باوجود پولیس فائلیں نہیں اٹھائی گئیں، جو سارا سال زمین پر پڑی خراب ہوتی رہیں۔۔شاہین عتیق سٹی فورٹی ٹو۔۔