(جنید ریاض )سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں مزید بڑھانے کے حوالے سے تاحال نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوسکا۔
شدید سردی اور سموگ کے باعث لاہور ہائی کورٹ نے دو ہفتے مزید چھٹیاں بڑھانے کا حکم دیا تھا،سابقہ نوٹیفیکیشن کیمطابق سرکاری سکول 2 جنوری سے کھلیں گے، چھٹیاں بڑھانے کے حوالےسے تاحال سکول ایجوکیشن نے نیاء نوٹفیکیشن جاری نہ کیا۔
یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر جوڈیشل کمیشن کو محکمہ ایجوکیشن کو سکولوں کی چھٹیوں میں 2 ہفتے تک اضافے کی تجویز دینے کی ہدایت کی تھی۔