ویب ڈیسک:پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری کا مبینہ نئی آڈیو لیکس سے متعلق کہنا ہے کہ اس دفعہ پہلے سے بھی زیادہ بری ایڈیٹنگ کی گئی۔
یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جعلی آڈیوز جیسی حرکت کوئی اخلاق سے گرا ہوا شخص یا حکومت ہی کر سکتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا کہ آڈیو کی فارنزک کے اخراجات میں اٹھانے کو تیار ہوں۔
Poor editing job, (worse than the last one) as I said previously. I am willing to pay for the forensics. Going below the belt on these fake audios is something that only a characterless person or regime could do. Futile attempt to hurt families.
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) December 28, 2022
ذلفی بخاری نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسی جعلی آڈیوز کا مقصد صرف خاندانوں کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہے۔