ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ٹیسٹ ، قومی ٹیم کا ایک اور کھلاڑی بیمار ہو گیا

کراچی ٹیسٹ ، قومی ٹیم کا ایک اور کھلاڑی بیمار ہو گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کا ایک اور کھلاڑی بیمار ہو گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے متبادل کھلاڑی کامران غلام ڈائریا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔پی سی بی کے ترجمان نے کہاکہ ڈائریا کی وجہ سے کامران غلام کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے سلمان علی آغا بدستور بیمار ہیں اور آج بھی فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے، حسن علی ان کی جگہ فیلڈنگ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم بھی فلو کا شکار ہو گئے تھے اور ٹیسٹ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے تھے، ان کی جگہ سرفراز احمد نے کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے۔گزشتہ روز قومی ٹیم کے ترجمان نے کہا تھا کہ بابر اعظم اور سلمان علی آغا کے بعد میڈیا منیجر احسن ناگی بھی فلو میں مبتلا ہو گئے ہیں، وہ ہوٹل سے گراؤنڈ نہیں آئے تھے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے، شان مسعود بھی فلو کی وجہ سے صبح تاخیر سے فیلڈ میں آئے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer