ویب ڈیسک: وفاقی وزير شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ پارلیمان میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے صرف ایک شخص کی انا کی وجہ سے پی ٹی آئی ارکان باہر بیٹھے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن حکومت سنجیدہ نہیں، نہ انتخابات کی تاریخ دے رہی ہے۔