ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، این سی او سی نے پی ایس ایل میچز کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنادیا، پی ایس ایل میچز میں سو فیصد شائقین سٹیڈیم میں میچز دیکھ سکیں گے، این سی او سی نے وفاق، صوبوں پی سی بی کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو پی ایس ایل میچز سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی، تمام عمر کے افراد کو سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔سٹیڈیم میں آنے کیلئے 12 سال سے زائد عمر والوں کی ویکسینیشن لازم ہو گی۔
پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کیلئے میکنزم تیار کرے گا۔ کرکٹ گرائونڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی زمہ دار پی سی بی کی ہو گی، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ سٹیڈیم میں تماشائیوں کیلئے ماسک، سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہو گا۔