نئی گاڑیاں خریدنے والے ہوشیار،محکمہ ایکسائز نے اہم فیصلہ کر لیا

Exise department,token tax
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)خریداری کےپندرہ دن کے اندر گاڑی رجسٹرنہ کروانے والوں سے متعلق محکمہ ایکسائز نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت صوبہ بھرمیں ہزاروں گاڑیاں خریداری کے کئی کئی ماہ بعد بھی رجسٹرڈ نہیں کروائی جاتی جس کی وجہ سےمحکمہ ایکسائزکونقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اسی حوالے سےڈی جی ایکسائزرضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ نئی گاڑی کی خریداری کے فوری رجسٹریشن لازمی ہےاورپندرہ روز میں رجسٹریشن نہ کرانیوالوں کو ٹوکن ٹیکس ڈبل اداکرناہوگا۔

اس سے قبل بروقت رجسٹریشن نہ کرانیوالوں کو 5000جرمانہ بھی کیاجارہاہے،نان رجسٹرڈ گاڑیوں کی وجہ سے محکمےکوسالانہ کروڑوں کانقصان برداشت کرنا پڑرہاہے، بروقت رجسٹریشن سے ایکسائز کے ریونیومیں اضافہ ہوگا۔سالانہ اوسطا15 سے 20 ہزارگاڑیاں نان رجسٹرڈ رہ جاتی ہیں جس کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس سمیت دیگرکی رقم ضائع ہوجاتی ہے۔

ٹوکن ٹیکس ڈبل کرنے کامقصدبروقت رجسٹریشن ہے،نان رجسٹرڈ گاڑیوں کی وجہ سے ریونیوکے ساتھ ساتھ سکیورٹی خدشات بھی درپیش ہیں کیونکہ کرائم میں ملوث نمبرپلیٹس کے بغیرگاڑی کوٹریس کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔