ڈانس کرکے مریضوں کا علاج کرنے والا پاکستانی ڈاکٹر

doctor dance video viral
کیپشن: doctor dance
سورس: facebook
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) عصر حاضر میں مہنگائی نے عوام کا جینا محال بنادیا ہے ، انہی پریشانیوں کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں، موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اور عوام کی جیبیں خالی کرنے کے لئے ادویات کی قیمتوں میں بھی آئے روز اضافہ کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستانی ڈاکٹر مریضوں کا علاج کرنے کے لئے ادویات نہیں دیتا بلکہ ڈانس کرکے ٹھیک کرتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے ضلع ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر  غضنفر بخاری نے علاج معالجہ کرانے کے فکرمند مریضوں کی پریشانی کم کردی، مہنگائی کے اس دور میں مریضوں کے پاس مہنگی ادویات خریدنے کے اتنے پیسے نہیں کہ وہ بیماری سے نجات حاصل کرپائیں،ڈاکٹر غضنفر بخاری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ڈانس کررہے ہیں اور اس حقیقت کے بارے انہوں نے خود ہی بتایا کہ ماجرا کیا تھا۔

فیس بک پر اپ لوڈ کی گئی 2 منٹ 5 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر غضنفر بخاری ایک پنجابی گانے پر ڈانس کررہے ہیں جبکہ ایک خاتون پاس بیٹھی میز پر ہاتھ مارتے گانے کے ساز ترتیب دے رہی ہے،ویڈیو کے کیپشن میں ایک عبارت تحریرکی گئی جس میں لکھا کہ ' ایک مرٰیض ڈاکٹرغضنفر کے پاس آیا، ڈاکٹر نے اس نے پوچھا کہ آپ کا پیشہ کیا ہے۔

ڈاکٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریض نے بتایا کہ وہ ایک گلوکار ہے، ڈاکٹر غضنفر بخاری نے اس کو فری نسخہ دینے کےلئے گانے کی فرمائش کی جس پر مریض نے ایک پنجابی گانا گایا اور ڈاکٹر اس پر جھومنے لگا جس پر مریض کو اچھا محسوس ہونے لگا اور وہ اپنی بیماری کو بھول گیا۔

 ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے بعد کچھ صارفین نے اس پر ڈاکٹر کی تعریف کی اور مریض کے چہرے پر خوشی لانے پر داد دی جبکہ کچھ صارفین نے ڈاکٹر کے اس عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer