عابد چوہدری: سمن آباد میں مسجد کے باہر چندا باکس سے چار روز میں دوسری بار رقم چرانے والا رکشہ ڈرائیور نکلا۔رکشہ ڈرائیور کی جامعہ مسجد نیازیہ کے چندا باکس سے رقم نکالنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، پولیس ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔
جامعہ مسجد نیازیہ سمن آباد کے باہر رکھے چندا باکس سے ایک شخص نے دوسری بار رقم چرالی ، ملزم رکشہ چلاتا ہے، جسے منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی میں مہارت سے چوری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ صدر مسجد نیازیہ قاسم چودھری کا کہنا ہے کہ پولیس کی سست روی وارداتوں کی بڑی وجہ ہے،پولیس سی سی ٹی وی سامنے آنے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کر پا رہی ہے۔
غربت کے ہاتھوں تنگ یا پھر عادت سے مجبور۔۔۔
— Malik Sultan Awan???????????????? (@maliksultan095) December 29, 2021
سمن آباد لاہور میں مبینہ چور نے مسجد کے چندا باکس سے چار روز میں دوسری بار رقم چرالی، پولیس محوِ خواب @MashwaniAzhar @OfficialDPRPP pic.twitter.com/6KEQW3Sx34