نیو ائیر نائٹ،ون ویلرز ، کم عمر ڈرائیورزکے خلاف شکنجہ تیار

Lahore
کیپشن: one Wheeling
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)سٹی ٹریفک پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر ون ویلرز کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا،18 سال سے کم عمر گاڑی، موٹرسائیکل چلانے پر پکڑا گیا تو والد کو ضمانتی مچلکے جمع کروانا ہوگا۔
 تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹریفک آصف صدیق نے نیوائیر نائٹ کے پیش نظر مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے سے حادثات کا اندیشہ رہتا ہے اور 18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر گاڑی، موٹرسائیکل کو متعلقہ ٹریفک سیکٹر میں بند کر دیا جائےگا۔

ایس پی ٹریفک آصف صدیق کا کہنا ہے کہ والدین کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر گاڑی، موٹرسائیکل واپس ملے گی، 18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر ڈرائیور کو بند نہیں کیا جائے گا اور موٹرسائیکل میں آلٹریشن کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، سائلنسر، بے جاء ہارن اور فلیشر لائٹس والوں کیخلاف بھی کارروائیاں شروع کی جائیں گی، ون ویلرز کی نشاندہی پر مکینکس بھی جیل کی ہوا کھائے گا۔