بلاول بھٹو  کی شادی کب ہوگی؟ منظور وسان نے پیشگوئی کردی

Bilawal Bhutto-Manzoor Wassan
کیپشن: Bilawal Bhutto-Manzoor Wassan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے چیئرمین پیپلز  پارٹی بلاول بھٹو  کی شادی اور ان کے وزیراعظم بننے سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہےکہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا، اب عمران خان کو اقتدار نہیں ملے گا، عمران خان پاکستان کے گوربا چوف بنیں گے، عمران خان جیسے پاکستان کو چلا رہے ہیں ویسے ہی سندھ کو بھی چلانا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو کی شادی 2022 یا 2023 میں ہو گی اور بلاول کی شادی وزیر اعظم بننے کے بعد ہو گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق منظور وسان کا کہنا تھا کہ مارچ سے پہلے نواز شریف کو نہیں دیکھ رہا اور مولانا فضل الرحمان کو خیبر پختونخوا میں جو حصہ ملا اب نہیں ملےگا۔

مشیر زراعت سندھ کا کہنا تھا کہ کھاد پیدا کرنے والی کمپنیاں وفاق کے ماتحت ہیں، یہ ان پر پریشر ڈال کر کوٹہ زیادہ کر رہے ہیں، سندھ کا کھاد کا کوٹہ باہر نہ جائے اس لیے چیک پوسٹیں قائم کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حماد اظہر نے پنجاب کو زیادہ کھاد دینے کے لیے ہمیں ڈیڑھ لاکھ کم دی، ہمارا کوٹہ کم کرکے دوسرے صوبوں کو اسمگل کیا گیا، وفاق سندھ میں قلت پیدا کرکے نا انصانی چاہتا ہے، سندھ حکومت کو ناکام کرنے کے لیے یہ سب کچھ کیا گیا، پتہ نہیں عمران خان کی سندھ سے کیا دشمنی ہے، پہلے گندم پھر چینی اور اب سندھ کو کھاد نہیں دی جا رہی، سندھ کو نقصان دینے کا مطلب کسانوں کو نقصان پہنچانا ہے۔