2021 میں دنیا کی کئی نامور شخصیات موت کی وادی میں جا سوئیں

2021 میں دنیا کی کئی نامور شخصیات موت کی وادی میں جا سوئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سال 2021 میں دنیا کی کئی نامور شخصیات موت کی وادی میں جا سوئیں۔امریکی ٹی وی میزبان لیری کنگ سے شروع ہونے والا سال، جنوبی افریقہ کے آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو پر آ کر اختتام پذیر ہوا۔
 سال 2021 میں دنیا کی کئی نامور شخصیات موت کی وادی میں جا سوئیں۔ 23 جنوری کو عالمی شہریت یافتہ امریکی ٹی وی میزبان لیری کنگ کا انتقال ہوا، 87 سالہ لیری کورونا کے مرض میں مبتلا تھے۔ لیری کنگ پھیپھڑوں کے کینسر، ذیابطیس اور دیگر امراض میں بھی  مبتلا تھے

https://www.city42.tv/digital_images/large/2021-12-29/news-1640764481-5786.jpg
 14 فروری کو ارجنٹینا کے سابق صدر کارلوس مینیم نے وفات پائی، 26 فروری کو پاپوا نیو گِنی کے ’’بابائے قوم‘‘ اور پہلے وزیراعظم سر مائیکل سومارے دنیا چھوڑ گئے۔

API Response:

https://www.city42.tv/digital_images/large/2021-12-29/news-1640764481-8504.jpg
نو اپریل کو ملکہ برطانیہ کے محبوب شوہر پرنس فلپ کی موت ہوئی۔ ڈیوک آف ایڈنبرا کی عمر 99 برس تھی۔بکنگھم پیلس کی جانب سے ملکہ برطانیہ کے شوہر پرنس فلپ 99 برس کی عمر میں وفات کا اعلان کیا گیا ۔سنیچر کے روز برطانیہ اور جبرالٹر میں برطانوی وقت 12 بجے ڈیوک آف ایڈنبرا کو توپوں کی سلامی دی گئی۔ ملکہ الزبتھ دوم 69 برس سے برطانیہ کی ملکہ ہیں اور اس ملک کی سب سے زیادہ طویل عرصے تک تخت نشین رہنے والی فرمانروا ہیں۔ اس کے علاوہ وہ برطانیہ سمیت دیگر 15 ممالک کی سربراہ بھی ہیں۔ وہ کامن ویلتھ کی سربراہ بھی ہیں۔ کامن ویلتھ 54 ممالک کا ایسا رضاکارانہ اتحاد ہے جو ماضی میں تاج برطانیہ کا حصہ رہے ہیں۔ ان کی برطانیہ کے عوام اور ملک سے باہر بھی بہت اہمیت ہے۔

API Response:

https://www.city42.tv/digital_images/large/2021-12-29/news-1640764481-9228.jpg
سترہ جون کو ’’افریقا کے گاندھی‘‘ اور زیمبیا کے بانی صدر کینیتھ کونڈا کو 97 برس کی عمر میں موت نے آ لیا۔زیمبیا کے بانی صدر اور افریقی قوم پرستی کے چیمپئن جنہوں نے جنوبی افریقہ میں سفید فام اقلیت کی حکمرانی کے خاتمے کے لئے لڑائی کی پیش کش کی ۔ قونڈا اپنے ملک کی نوآبادیاتی حکمرانی کے خاتمے کی مہم کے ایک رہنما کی حیثیت سے نامور شہرت حاصل کی ، اس وقت اس کو شمالی روڈیسیا کے نام سے جانا جاتا ہے اور 1964 میں وہ زیمبیا کا پہلا صدر منتخب ہوا۔

API Response:

اپنے 27 سالہ حکمرانی کے دوران ، انہوں نے انگولا ، موزمبیق ، نمیبیا اور زمبابوے سمیت پڑوسی ممالک کے لئے آزادی حاصل کرنے والے مسلح افریقی قوم پرست گروہوں کی حمایت کی۔ کاونڈا نے جنوبی افریقہ میں کالعدم افریقی نیشنل کانگریس کو لوساکا میں اپنا صدر مقام قائم کرنے کی بھی اجازت دی جبکہ اس تنظیم نے جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خلاف اکثر پُرتشدد جدوجہد کی۔

سات جولائی کو بالی ووڈ کے ہر دل عزیز اداکار محمد یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔لیجنڈ اداکار 11دسمبر1922 کو پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے۔ ان کوحکومت پاکستان کی طرف سے 1998 میں نشان پاکستان عطا کیا گیا جبکہ بھارتی فلم کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے فلم انڈسٹری پر 50 سال سے زائد عرصے تک راج کیا۔ دل کو چھو لینے والی اداکاری کے سبب انہیں شہنشاہ جذبات کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا، ان کی معروف فلموں میں دیوداس، مغل اعظم، گنگا جمنا، رام اور شیام، نیا دور، مادھومتی، کرانتی اور ودھاتا سمیت دیگر شامل ہیں۔

سترہ ستمبر کو 20 سال تک الجزائر کے صدر رہنے والے عبدالعزیز بوتفلیقہ نے وفات پائی۔  18 اکتوبر کو امریکا کے پہلے سیاہ فام وزیرخارجہ اور عراق جنگ کے اہم کردار کولن پوول 84 برس کی عمر میں کورونا سے ہلاک ہوئے۔ اٹھائیس28 نومبر کو فارمولا ون کے پائیونیئر فرینک ولیمز79 برس کی عمر میں چل بسے۔ پانچ دسمبر کو جنگ عظیم دوم کے امریکی ہیرو اور پانچ بار سینیٹر رہنے والے بوب ڈُولے کی موت ہوئی۔ 23 دسمبر کو امریکا میں ’نیو جرنلزم‘ کی بانی جوآن ڈِیڈِیون کا انتقال ہوا۔

 26 دسمبر کو جنوبی افریقہ کے آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو 90 سال کی عمر میں کیپ ٹاؤن میں انتقال کرگئے۔ آنجہانی آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کی جانب سے جنوبی افریقہ میں نسلی بنيادوں پر امتياز برتنے کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے نہ صرف اپنے ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی سراہا جاتا ہے۔ آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کو ان کی انہیں خدمات کی بنا پر 1984 میں امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔