سکیورٹی انتظامات مکمل ،خلاف ورزی پرنیو ایئر نائٹ حوالات میں ہوگی

new year night celebration
کیپشن: new year night celebration
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور پولیس نے نیو ایئر نائٹ کےسکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے،05ہزار سے زائد افسران واہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ترجمان آپریشنز ونگ  کا کہنا ہے کہ پولیس نے نیو ایئر نائٹ کیلئےسکیورٹی انتظامات  مکمل کرلیے،ڈی آئی جی آپریشنز عابد خان  کا کہنا تھا کہ  نیو ایئر نائٹ پر05ہزار سے زائد افسران واہلکار تعینات ہوں گے۔ قانون شکنی،ہلڑ بازی،نقص امن کا باعث بننے والے نیو ایئر نائٹ حوالات میں گزاریں گے۔عابد خان کا مزید کہنا تھا کہ شہری غیر اخلاقی وغیر قانونی سرگرمیوں سے اجتناب کریں،مہذب ہونے کا ثبوت دیں۔  ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایاکہ  مساجد میں اعلانات کے ذریعے ، اہم شاہراہوں سمیت پبلک مقامات پر آگاہی مہم جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کی سپرویژن میں ڈویژنل ایس پیز فیلڈ میں، ڈولفن سکواڈ،پی آریو،ایلیٹ فورس سمیت سادہ لباس میں اہلکار فرائض سرانجام دیں گے جبکہ  سوشل میڈیا پر ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کی وائرل ویڈیوز تصاویر کی  مانیٹرنگ جاری ہے۔عابد خان کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ کے انسداد کیلئے شہر کی اہم شاہراؤں پرپکٹس لگائی جائیں گی، بغیر سائیلنسر گاڑی و موٹر سائیکل چلانے والوں ،موٹرسائیکلزمیں آلٹریشن کرنے والے موٹرمکینکس کیخلاف کارروائی کی جائے گی ، شہری مشتبہ افراد،سرگرمیوں،لاوارث سامان کی اطلاع فوراََ 15 دیں۔