ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال نو پر نو  ہلا گلا، میوزک ، آتش بازی ، ہوائی فائرنگ روکنا لاہور انتظامیہ  کا بڑا امتحان

lahore: fire works on new year eve
کیپشن: fire works on new year eve
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاد، سٹی فورٹی ٹو : پنجاب حکومت نے سال نو کے موقع پر میوزک کنسرٹ ، آتش بازی ہوائی فائرنگ سمیت ہلے گلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

نئے سال کی آمد پر نہ موج مستی ہوگی ناچلے گا شرلی پٹاخہ ۔ضلعی انتظامیہ نے نوایئر نائٹ پر جشن منانے کی اجازت دینے سے صاف صاف انکار کردیا تاہم نیو ایئر نائٹ پر فائرنگ ،آتش بازی روکنا بڑا امتحان ہوگا ۔شہر کے  فائیو اور فور اسٹارز ہوٹلز میں ان ڈور یا آوٹ ڈور ،چھتیں پارٹی کیلئے استعمال نہیں  کرسکیں گے اسی طرح لاوڈ سپیکر اور ساونڈ سسٹم پربلند آواز میں میوزک چلانے پر پابندی ہوگی ۔ ڈپٹی کمشنرلاہور عمرشیرچٹھہ کا کہنا ہے کہ ساونڈ سسٹم فراہم کرنے والے سہولت کاروں کیخلاف کاروائی ہوگی ۔ گریٹر اقبال پارک ،جیلانی پارک ،لبرٹی میں آتش بازی نہیں ہوگی  ۔جبکہ گلبرگ ،جوہر ٹاون، مین بلیوارڈ،رایئونڈ ،ڈیفنس ،ملتان روڈ،بیدیاں روڈ ،برکی روڈ کے علاقوں میں خصوصی چیکنگ ہوگی۔  ضلعی انتظامیہ نے مذکورہ علاقوں کیلئے سپیشل 10 ٹیمیں تیار کرلی گیئں  جو متعلقہ تھانہ پولیس کے ہمراہ فلیگ مارچ کریں گے۔

 اسی طرح پرایئویئٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بھی آتش بازی کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے رایئونڈ روڈ پر 1نجی ہاوسنگ سوسائٹی کو میوزیکل کنسرٹ، فائر ورکس کا این او سی دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ رائل پام کنٹری کلب ،پینٹ ہاوس ،منال ،آمانہ مال کو بھی سال نو پر کسی قسم کا جشن منانے کی اجازت سے  انکار کردیا گیا ہے۔ اوپی ایف ہاؤسنگ سوسائٹی ،خیابان جناح کو بھی این او سی  نہیں مل سکے جبکہ ملتان روڈ پر واقع دو بڑی نجی سوسائٹیز کو بھی این او سی دینے سے انکار  کیا گیا ہے ۔ ایسٹ لاہور اینڈ کرک خیل کماہاں ،ایونیو فارم ہاوسز ڈیفنس فیز 7 کو بھی اس حوالےسے  این او سی جاری نہیں  ہوسکا۔