ویب ڈیسک : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک مسلح شخص نے ریاست میں مختلف مقامات پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ اب تک پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس افسر سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ اب تک پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ شام 5 بجے کے وقت پیش آیا جس میں حملہ آور نے چار مقامات پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔
A shooter allegedly went on a "killing spree" across the Denver area, killing five and wounding two others, across at least four locations, officials said. https://t.co/qFZliutJv0
— ABC News (@ABC) December 29, 2021
پولیس کے مطابق فائرنگ سے دوخواتین بھی ہلاک ہوئیں جب کہ حملہ آور نے ایک علاقے میں فائرنگ کرکے دوسرے علاقے کا رخ کیا اور وہاں بھی اندھا دھند فائرنگ کی، اس دوران پولیس اور حملہ آور میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس سے ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔