فہد علی : کینال روڈ ایف سی انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثہ، پک اپ گاڑی میں رکھا شیشہ حد اونچائی بورڈ سے ٹکرا کر ٹوٹ گیا , ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی ۔
تفصیلات کے مطابق ایف سی انڈر پاس کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں پک اپ گاڑی میں رکھا شیشہ انڈر پاس پر لگے حد اونچائی کے بورڈ سے ٹکرا کر ٹوٹ گیا، حادثے میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا ۔مگر شیشہ ٹوٹ کر سڑک پر بکھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، کینال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ٹریفک وارڈن نے موقع پہنچ کر حادثے میں متاثر ہونے والی گاڑی کو سائڈ پر کروایا اور سڑک پر ٹوٹ کر بکھرے شیشے کو صاف کروایا جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے کلیئر کردیا گیا ۔