فیسیں جمع نہ کرانے والے طلباء کو آخری وارننگ

فیسیں جمع نہ کرانے والے طلباء کو آخری وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) کامسیٹس یونیورسٹی کی طلباء کو آخری وارننگ،  کورونا کے باعث یونیورسٹی بند ہونے کے باوجود یکم جنوری تک فیسیں جمع نہ کرانے والے طلباء کے نام خارج کر دیے جائیں گے۔
کامسیٹس یونیورسٹی کی طلباء کو آخری وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ یکم جنوری تک فیسیں جمع نہ کرانے والے طلباء کے نام خارج کر دیے جائیں گے، یونیورسٹی حکام کی جانب سے طلباء کو 28 دسمبر تک فیسیں جمع کرانے کی تاریخ دی گئی تھی۔ کامسیٹس یونیورسٹی کے طلباء کو ایک لاکھ 17 ہزار 700 روپے فی سمیسٹر کی فیس جمع کرانے کے چالان جاری کر رکھے ہیں۔

کامسیٹس آن لائن کلاسز کے باوجود یوٹیلیٹی بلز، لیبز چارجز اور ٹیوشن فیس کی 100 فیصد وصولی کی جا رہی ہے۔کامسیٹس میں زیر تعلیم طلباء کا فیسوں کے معاملے پر حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ طلباء کہتے ہیں کہ کورونا کے دوران معاشی مسائل کے باوجود یونیورسٹی نے فیس کے معاملے پر کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer