ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی تعلیمی اداروں کے گرد گھیرا مزید تنگ

نجی تعلیمی اداروں کے گرد گھیرا مزید تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے گرد مزید گھیرا تنگ، ایجو کیشن اتھارٹی لاہور نےغیر سرکاری نصابی کتب کی منظوری کیلئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔

لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹ بک بورڈ کی نافذ کردہ نئی پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے۔ نئی پالیسی کے تحت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو پہلی جماعت تا آٹھویں جماعت تک کی درسی کتب کی منظوری لینا ہوگی، منظوری حاصل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف بورڈ حکام کی جانب سے کارروائی ہوگی۔

 ٹیکسٹ بک بورڈ نے پبلشرز پر بھی کتابوں کی کلیئرنس کیلئے این او سی لینے کی شرط عائد کی ہے۔ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر کتابوں کی منظوری کی شرط عائد کی تھی۔

 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ایلیمنٹری ایجوکیشن اور سیکنڈری ایجوکیشن آفیسرز کو شہر کے تمام سکولوں میں پالیسی پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔