( قیصر کھوکھر، عثمان علیم ) پنجاب حکومت نے پانچ افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، نئے تعینات ہونے والے افسران کو فوری طور پر نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری جیل ذیشان شبیر رانا کو او ایس ڈی بنا دیا ہے جبکہ اُن کی جگہ شفقت اللہ مشتاق کو ایڈیشنل سیکرٹری جیل خانہ جات تعینات کردیا گیا ہے۔ امتیاز حسین کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔
کامران پرویز کی خدمات ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کے حوالے کردی گئی ہیں۔ الطاف حسین کھوسہ کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ادھر گریڈ 18 کے افسر ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن رضوان نذیر کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ رضوان نذیر کی سروسز ڈی جی ایل ڈی اے کے سپرد کردی گئی ہیں جبکہ گریڈ 18 کے افسر ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر ملتان اخلاق احمد خان کی چھٹی کی درخواست منظور کی گئی ہے۔ اخلاق احمد خان کو 62 روز کی چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔