ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انوکھا جنازہ،شرکا کی چرس سے تواضع

انوکھا جنازہ،شرکا کی چرس سے تواضع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : جرمنی میں ایک جنازے پر مہمانوں کو غلطی سے چرس کا حامل کیک کھلا دیا گیا جس سے مہمانوں کی حالت ہی غیر ہو گئی۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے شہر روسٹاک میں پیش آیا ہے جہاں مہمانوں کی کیک اور چائے سے تواضع کی گئی تاہم غلطی سے کیک ایسا کھلا دیا گیا جس میں چرس ملائی گئی تھی۔ یہ کیک کھاتے ہیں مرنے والے کی بیوہ سمیت 13سے زائد لوگوں کی حالت غیر ہو گئی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔

 
رپورٹ کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ جنازے پر آئے لوگوں کو چرس والا کیک کھلانے کی ذمہ دار اس ہوٹل کے باورچی کی بیٹی ہے۔ اس باورچی کو مہمانوں کے لیے کیک بنانے کو کہا گیا تھا، تاہم اس نے اپنی 18سالہ بیٹی کو کیک بنانے کا کہہ دیا جس نے اس میں چرس کی آمیزش کر دی اور اس پر چرس کے پتوں سے سجاوٹ بھی کر ڈالی۔لڑکی نے یہ چرس والا کیک خود اپنے لیے تیار کیا تھا تاہم غلطی سے اس کی ماں اسے اٹھا لے گئی اور مہمانوں کو دے دیا۔ پولیس نے لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

یاد رہے جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں ایک خاتون نے جنازے میں تابوت پر چڑھ کر ایسا شرمناک رقص کیا تھا جس کی  ویڈیو انٹرنیٹ پر آئی تو پوری دنیا دنگ رہ گئی۔ ایکواڈور کے میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ شرمناک واقعہ ایکواڈور کے صوبے منابی میں واقع شہر مانٹا میں پیش آیا ہے جہاں 35سالہ مارلون میروکیوزیزی نامی شخص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا اور اسے تابوت میں تدفین کے لیے لیجایا جا رہا تھا کہ تمام راستے یہ لڑکی تابوت کے اوپر چڑھی ایک انگریزی گانے کی دھن پر رقص کرتی رہی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer