ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ بشریٰ انصاری نے طلاق کیوں لی، حقیقت سے پردہ اٹھ گیا

اداکارہ بشریٰ انصاری نے طلاق کیوں لی، حقیقت سے پردہ اٹھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری ایسی شخصیات سے بھر پڑی ہے جنہوں نے اپنی منفردصلاحتیوں کے بل بوتے پر کئی ایوارڈز اپنے نام کئے اور آج بھی ان کو عروج حاصل ہے، اداکارہ بشریٰ انصاری بھی انہیں لوگوں کی فہرست میں شامل ہیں، اپنی ازدواجی زندگی بارے اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے شوہر سے علیحدگی کیوں اختیار کی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ بشریٰ انصاری کے کردار سے اور نام سے شاید ہی کوئی واقف نہ ہو، خوداعتمادی، منفرد صلاحتیوں اور کمال کی اداکاری کرتے ہوئے کی چاہنے والوں کی ایک کثیر تعداد بیرون ممالک میں بھی ہے، پاکستان ٹی وی ڈراموں کے ذریعے اپنی شناخت کرانے والی سنیئر اداکارہ نے جس ڈرامے میں رول کیااس کو ناظرین نے خوب پسند کیا۔حالیہ سریل'زیبائش' میں عمدہ اداکاری کی۔

ایک شو میں انٹرویو دیتے بشریٰ انصاری نے اپنی ازدواجی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ شادی کے 36 سال بعد طلاق کیوں لی،بشریٰ انصاری  کا کہنا تھا کہ طلاق آپ کی زندگی کے برے حالات سے نکلنے کا ایک حل ہے،36 سال بعد شوہر سے علیحدگی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ طلاق لینا میرا حق تھا جو میرے والد نے مجھے لے کردیا تھا کہمیری بیٹی جب چاہے طلاق دے۔اداکارہ کا کہناتھا کہ شروع میں سب ٹھیک رہا،پھر حالات نے کروٹ لی اور مسائل بڑھنے لگے، شوہر نے الگ ہونے کا سوچا مگر تب بچے سکول جاتے تھے۔

انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے مزید بتایاشوہر سے جب کوئی مسئلہ ہوا تو میں حال کا تجزیہ مستقبل سے کرتی تھی اور گمان کیاکرتی تھی کہ یہ صورتحال بہتر ہے یا آنے والی ہوگی؟ اگر مستقبل کی صورتحال بہتر نہیں تو پھر یہی ٹھیک ہے۔کیونکہ میری بیٹیاں ہیں تو میں یہی سوچتی تھی کہ اگرشوہر سے علیحدگی کے بعد ان کو کسی اور(دوسرے شوہر ) نے پریشان کیا تو ؟ لہٰذا میں نے سوچا کہ ابھی ایک میں پریشان ہوں تو کل کو میری بیٹیاں بھی ہوسکتی ہیں؟

بشریٰ انصاری نے کہا کہ جو مسائل یہاں ہیں وہی مسائل کسی دوسرے شوہر کے ساتھ بھی ہوسکتے ہیں؟ ایسے کرتے کرتے 36 سال گزر گئے۔ پھر جب بچے اپنے گھر کے ہوگئے اور ان کی اپنی فیملی ہوگئی تب ہم نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جس سے اُن کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer