ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراد راس کا سکول مزید بند رکھنے کا اشارہ

مراد راس کا سکول مزید بند رکھنے کا اشارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظرصوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے اسکول مزید کچھ عرصہ تک بند رکھنے کی طرف اشارہ دے دیا، مراد راس کہتے ہیں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سکول مزید بند کرنے کی طرف جاسکتے ہیں۔
 
قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کو آن لائن کرنے کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ اون لائن ہونے سے لاکھوں روپے رشوت نہیں دینا پڑے گی اور اساتذہ گھر بیٹھے بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی پینشن وصول کرسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشیش ہے کہ پیشن کا چیک بھی اساتذہ کو اون لائن ہی جاری ہو ۔

میڈیا کے پوچھے گئے سوال پر مراد راس کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی صورتحال تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسکول مزید بند کرنے کی طرف جاسکتے ہیں۔ مراد راس نے کہا کہ نجی سکولوں کی اون لائن رجسٹریشن سے ایک ماہ میں31 ہزار سکولوں رجسٹرڈ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی سکولوں کا آرڈننس تیار ہے جو کیبنٹ کی منظوری کے بعد لاگو کردیا جائے گا۔

مراد راس نے اپنی اڑھائی سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ انصاف سکولز اکیڈمی ، اساتذہ کی آن لائن ٹریننگ،ای سی ای رومز کیلئے لائبریری بک سمیت دیگر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer