آئندہ کوئی مہلت نہیں ملے گی !!

آئندہ کوئی مہلت نہیں ملے گی !!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ کا بنک الفلاح ڈیفالٹر میسرز وحید برادرز کا کیس التواء میں رکھنے کی استدعا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ ہفتے کوئی مہلت نہیں ملے گی ریکوری دعویٰ پر حتمی بحث مکمل کی جائے۔


جسٹس شاہد کریم نے نجی بنک کے ریکوری کے دعویٰ پر سماعت شروع کی تو ڈیفالٹرز کے وکیل نے بحث کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ڈیفالٹرز بار بار کیس کو التواء میں رکھنے کی استدعا کیوں کر رہے ہیں؟ ریکوری دعوی پر حتمی بحث مکمل کریں، آئندہ کوئی مہلت نہیں ملے گی، عدالت نے ڈیفالٹر کمپنی مالکان میاں عبدالوحید، شائستہ وحید ،ظل ہما اور ہمایوں محمود کے وکلاء کو آئندہ ماہ بحث کا حکم دے دیا۔

بنک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میسرز وحید برادرز نے بنک سے کاروبار کیلئے قرض حاصل کیا اور اس کے لئے وحید برادرز کے میاں عبدالوحید سمیت دیگر فریقین نے گارنٹی بھی دی، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ کسٹمز آفیسر ظل ہما نے قرض کیلئے باغبانپورہ میں واقع 5 کنال کا رحمت شادی ہال رہن رکھوایا، قرض کی عدم ادائیگی پر میاں عبدالوحید، شائستہ وحید، ظل ہما اور ہمایوں محمود کو 30 جون کو ڈیفالٹر قرار دیا گیا، بینک کے وکیل نے نشاندہی کی کہ رقم کی ریکوری کیلئے میسرز وحید براردز کو متعدد بار نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں، رقم کی ریکوری کیلئے ڈیفالٹر کمپنی کے خلاف 12 کروڑ 18 لاکھ 36 ہزار روپے کی ڈگری جاری کی جائے۔

یاد رہے لاہور ہائیکورٹ میں البراک اور اوز پاک کی گاڑیاں اور مشینری قبضے میں لینے کے خلاف کیس کی سماعت  ہوئی ,عدالت نے البراک کمپنی اور اوزپاک کمپنی کو شہر کی اکتیس دسمبر 2020 تک صفائی کرنے کی اجازت دے دی،عدالت کا ایل ڈبلیو ایم۔سی کو البراک اور اوزاک کمپنی کی گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer