ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں کیلئے خوشخبری

سرکاری سکولوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے شہر بھر کے سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 17 کروڑ 54 لاکھ روپے جاری کردیئے،بجٹ سکولوں کے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 1 ہزار 119 سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی دوسری قسط جاری کردی ہے، نان سیلری بجٹ کی مد میں 17 کروڑ 54 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں، بجٹ این ایس بی ہائی، ہائرسکینڈری، ایلمنٹری اور پرائمری سکولوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیا گیا ہے، فنڈز کی دوسری قسط سال دوہزار بیس اور اکیس کے لئے جاری کی گئی ہے۔

 مذکورہ فنڈز تنخواہوں کے علاوہ سکولوں کے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے جاسکیں گے، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق فنڈز کے استعمال سے قبل سربراہان کو سکول کی کونسل کی منظوری لازمی لینا ہوگی۔

یاد رہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کی 36 ایجوکیشن اتھارٹیز  کےلئے نان سیلری بجٹ کی مد میں 3 ارب 38 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے تھے، فنڈزسکولوں کے ترقیاتی کاموں پر خرچ کے لئے دیاگیا، پہلے مرحلے میں فنڈز پنجاب بھر کی 36 اتھارٹیز کو جاری کیے گئے ہیں۔ سکولز کو نان سیلری بجٹ کی مد میں دوسری ساماہی کی قسط جاری کی گئی تھی،ضلع لاہور کو 17 کروڑ 57 لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہوئےہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز فنڈز ملنے پر سکولز سربراہان کے اکاؤنٹس میں منتقل کئے گئے۔ مذکورہ فنڈز سکولز کے عارضی سٹاف کی تنخواہوں کے علاوہ سکولز کی تعمیرومرمت پر خرچ ہوسکیں گے۔        

واضح رہے کہ  سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں لاکھوں روپے کے گھپلے سامنے آنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے نان سیلری بجٹ کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا،زیادہ تر سکول سربراہان کے پاس نان سیلری بجٹ کے جمع اور خرچ کا حساب بھی موجود نہیں ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے نان سیلری بجٹ کے آڈٹ کےلئے تین رکنی کمیٹی بنادی۔ مذکورہ تین رکنی کمیٹی سکولوں میں جاکر این ایس بی کا ریکارڈ چیک کریں گی۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق این ایس بی خورد برد کیے جانے پر متعلقہ سکول سربراہان کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer