سوشل میڈیا ایپس استعمال کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار

سوشل میڈیا ایپس استعمال کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال معاملات زندگی میں کافی حد تک بڑھ چکا ہے، آن لائن شاپنگ،خریدوفرخت اور اہم کاروباری معاملات اس کے ذریعےطے کئے جارہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کو سائبر کرائم ہیڈکوارٹر نے نیا سائبر کرائم الرٹ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دور جدید میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال صارفین میں بڑھ چکا ہے، سوشل میڈیا سے استفادہ حاصل کرتے نوجوانوں،بچوں، مرد و خواتین اس کےسحر میں مبتلا ہیں،فیس بک، ٹویٹر،زوم، ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور اس جیسی دیگر ایپس نے زندگی میں انقلاب برپا کردیا، جہاں ان کے استعمال سے فوائد اٹھائے جارہے ہیں۔ دوسری جانب سائبر کرائم ہیڈکوارٹر نےصارفین کو خبردار کرتے  نیا سائبر کرائم الرٹ جاری کردیا ہے۔

حکام کا نے  واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا ایپس استعمال کرنے والے صارفین کو آگاہ کیا کہ  نئے سال 2021 کے موقع پر آن لائن شاپنگ آفرز اور نیو ایئر سے متعلق جعلی لنکس گردش کررہے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ ان آفرز کے لالچ میں آکر اسے آن کرنے اور شیئر کرنے سے گریز کریں کیونکہ ایسے جعلی لنک پر کلک کرنے سے ان کے ڈیٹا کی پرائیویسی متاثر ہوسکتی ہے۔ نئے سال کے گفٹس کے حوالے سے ایک غیر ملکی موبائل کمپنی کے سب سے زیادہ میسجز پاکستان میں گردش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کا شمارسوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپلیکیشنز میں ہوتاہے، کمپنی اپنے صا رفین کی خواہشات کے مطابق نت نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہے، سال 2021 کے لئے اس ایپ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیاگیا۔ترجمان واٹس ایپ کا کہناتھا کہ سال2021 میں اس ایپ پر بھی ویڈیو کالز اورویڈیو کی سہولت میسر ہوگی جو کہ صارفین میں کافی معاون ثابت ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer