ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم ڈی واسا کو آب پاک اتھارٹی کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ

ایم ڈی واسا کو آب پاک اتھارٹی کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) حکومت پنجاب نے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کو سی ای او آب پاک اتھارٹی کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سید زاہد عزیز کو واٹر سیکٹر میں ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے آب پاک اتھارٹی کے سی ای او کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ای او آب پاک اتھارٹی کیلئے سید زاہد عزیز کا نام زیرغور تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او آب پاک اتھارٹی کے اضافی چارج کا نوٹیفکیشن رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔ سید زاہد عزیز اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہالینڈ سے واٹر سیکٹر میں ایم ایس سی ڈگری یافتہ ہیں۔