ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف رکشہ یونین سراپا احتجاج

ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف رکشہ یونین سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور گراں فروشی کیخلاف عوامی رکشہ یونین لبرٹی چوک میں سراپا احتجاج، ضلعی انتظامیہ اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہر میں ایل پی جی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، عوامی رکشہ یونین کی جانب سے لبرٹی چوک میں گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں رکشہ ڈرائیورز شریک ہوئے، جنہوں نے سرکاری ریٹس پرعملدرآمد نہ کروانے اور مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

صدر عوامی رکشہ یونین حاجی رفاقت کا کہنا تھا کہ حکومت گراں فروشی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، 129 والی ایل پی جی 180 سے 200 روپےفی کلو فروخت ہورہی ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں۔

ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں سے شہری اور غریب رکشہ ڈرائیورز دونوں پریشان ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ ایل پی جی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔