(عابد چودھری) لاری اڈہ میں واقع فلیٹ کے کمرے میں لگنے والی آگ سے ماں، بیٹاجاں بحق ہوگئے، ماں بیٹا سالگرہ کی تقریب میں جانے کےلئے تیاری کر رہے تھے،افسوسناک واقعے کے بعد علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی۔
ایل ڈی اے فلیٹ کا رہائشی معین ضروری کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا، اس دوران اس کی اہلیہ 40 سالہ رخسانہ اپنے بچوں کے ہمراہ سالگرہ کی تقریب میں جانے کے لئے تیاری کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے فلیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث رخسانہ اور اسکا 5 سالہ بیٹا بلال جھلسنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر بچوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔
افسوسناک واقع پر ایس پی سٹی صفدر رضا کاظمی بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ان کا کہنا تھاکہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین کرنے کے لئے ٹیمیں موقع پر موجود ہیں رپورٹ آنے پر آگ لگنے کے حقائق واضح ہونگے، چار بچوں کا باپ معین موبل آئل کا کام کرتا تھا، جس پر خبر سنتے ہی قیامت ٹوٹ پڑی جبکہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے ماں بیٹے کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔