31 دسمبر سے صنعتوں کو گیس بحال کرنے کا فیصلہ

31 دسمبر سے صنعتوں کو گیس بحال کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) سوئی ناردرن نے منگل 31 دسمبرسے صنعتی شعبے کی آر ایل این جی بحال کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ سی این جی سیکٹر کو بھی جلد گیس بحال کر دی جائے گی۔

صنعتی سیکٹر کو گیس بحالی کا فیصلہ مول گیس فیلڈ سے گیس سپلائی کی بحالی اور آر ایل این جی سپلائی میں اضافے کے بعد کیا گیا۔ سوئی ناردرن کے ترجمان کے مطابق صنعتی شعبے کو گیس سپلائی کی بحالی کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو بھی جلد گیس بحال کردی جائے گی۔ گیس سپلائی کی بندش کا فیصلہ ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں دسمبر میں پڑنے والی ریکارڈ سردی کے باعث کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق دسمبر 2018 میں گھریلو شعبے کو اوسطاً محض 150 ایم ایم سی ایف ڈی آر ایل این جی فراہم کی گئی تھی جو رواں سال دسمبر کے آخری ہفتے میں 500 ایم ایم سی ایف ڈی سے تجاوز کرگئی تاہم ترجیحی شعبوں کو گیس فراہمی یقینی بنانے کے لیے کمپنی کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer